The news is by your side.

آج ہمارا کپتان ‘شیر’ کی طرح دھاڑ رہا ہے، اسد عمر

فیصل آباد: پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل اسد عمر نے دو ٹوک اعلان کیا ہے کہ جب تک حقیقی آزادی نہیں ملتی ہم جھکنے والے نہیں۔

تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ فیصل آباد والو! آپ نےراناثنااللہ کواتنا ڈرایا کہ وہ اسپتال پہنچ گیا، آپ کے ڈر کی وجہ سے پہلےاس کی مونچھیں چھوٹی ہوئیں پھر بیمار ہوگیا۔

ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ دعا ہے کہ اللہ راناثنااللہ کو صحت کےساتھ ہدایت بھی دے۔

کارکنان کو مخاطب کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ کیا آپ نے عمران خان جیساجرات مند لیڈر دیکھا ہے؟ ایک ہفتہ پہلےتک ہمارا لیڈر زخمی تھا،آج ہمارا کپتان شیرکی طرح دھاڑرہاہے۔

یہ بھی پڑھیں: ’عوام میں بہت غصہ ہے، شکر کریں لانگ مارچ کو پُرامن لے کر چل رہے ہیں

اسد عمر کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے کارکن بھی عمران خان کی طرح دلیرہیں، جب تک حقیقی آزادی حاصل کرنےتک چین سےنہیں بیٹھیں گے۔

اس سے قبل سمندری میں لانگ مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے اسد عمر کا کہنا تھا کہ کپتان کہتا ہے کہ الیکشن چاہیے نہ ہونے سے کتنا نقصان ہو رہا ہے، امپورٹڈ حکومت کو گھسیٹنے پر ملک کا نقصان ہو رہا ہے۔

اسد عمر نے کہا کہ ملک میں ڈیزل کی قلت اور گیس کی بد ترین لوڈشیڈنگ ہونے جارہی ہے، حکومت کی کرسی بچانے سے توجہ ہٹے تو عوام کا کچھ کریں۔

Comments

یہ بھی پڑھیں