The news is by your side.

Advertisement

کھیلوں پر زیادہ توجہ نہیں رہی، اسد عمر کا اعتراف

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا ہے کہ درست ہے کہ موجودہ حالات میں کھیلوں پر زیادہ توجہ نہیں رہی، معیشت سمیت دیگر مسائل پر حکومت کی زیادہ توجہ رہی۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’پاور پلے‘ میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ پاکستان دنیا کے نوجوان ممالک میں شامل ہے، خوشی ہے اب کھیلوں سے متعلق بات کی جارہی ہے، اولمپک کھیلوں سے متعلق بھی ہمیں توجہ دینی چاہیے۔

اسد عمر نے کہا کہ نوجوانوں کے لیے کھیل بھی اہم ہے، وزیراعظم عمران خان نے جمعرات کو کھیلوں سے متعلق اجلاس بلایا ہے، فہمیدہ مرزا وزیراعظم کو بریفنگ دیں گی۔

وفاقی وزیر نے بتایا کہ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام شروع کردیا گیا ہے، ہائی پرفارمنس اسپورٹس اکیڈمی بھی بنانے جارہے ہیں، دونوں پروجیکٹس کامیاب رہے تو اچھے نتائج کی امید ہے۔

انہوں نے کہا کہ کھیلوں میں پرائیویٹ سیکٹر کو شامل کرنے کا آئیڈیا بہت اچھا ہے، پرائیویٹ سیکٹر اپنی مشہوری کے ساتھ اسپانسر شپ بھی دے سکتے ہیں۔

اسد عمر نے کہا کہ وزیراعظم کو کہوں گا کہ کھیلوں کو ترجیحات میں سب سے اوپر رکھیں۔

Comments

یہ بھی پڑھیں