تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

عید پر تفریحی مقامات کا رخ نہ کریں اور اجتماعات سے گریز کریں: اسد عمر

اسلام آباد: وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کی ہدایت کے مطابق عید سادگی سے منانی چاہیئے، عید پر تفریحی مقامات کا رخ نہ کریں اور اجتماعات سے گریز کریں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کی زیر صدارت نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کا اجلاس ہوا، اجلاس میں مویشی منڈیوں میں حفاظتی تدابیر کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ مختلف صوبوں میں حفاظتی تدابیر کی خلاف ورزیاں دیکھنے میں آئی ہیں، ملک میں غیر قانونی مویشی منڈیوں کو بند اور جرمانے کیے گئے۔

اجلاس میں ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے ذریعے مختلف خلاف ورزیوں کے مشاہدے پر بھی بریفنگ دی گئی۔

وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کی ہدایت کے مطابق عید سادگی سے منانی چاہیئے، عید پر تفریحی مقامات کا رخ نہ کریں، اجتماعات سے گریز کریں۔

انہوں نے کہا کہ نماز میں سماجی فاصلوں اور دی گئی ہدایات پر عمل سے وبا کو پھیلنے سے روکا جا سکتا ہے، مویشی منڈیوں میں حفاظتی تدابیر کو ہر ممکن یقینی بنایا جائے گا۔

خیال رہے کہ ملک بھر میں کرونا وائرس کیسز اور اس سے ہونے والی اموات میں بتدریج کمی واقع ہورہی ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 24 مریض جاں بحق ہوئے جس کے بعد مجموعی اموات کی تعداد 5 ہزار 787 ہوگئی۔

گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 14 سو 87 نئے کیسز سامنے آئے جس کے بعد مجموعی کیسز کی تعداد 2 لاکھ 71 ہزار 887 ہوگئی ہے۔

ملک میں کرونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 29 ہزار 504 ہے جبکہ 1 لاکھ 36 ہزار 596 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔

Comments

- Advertisement -