اتوار, فروری 16, 2025
اشتہار

”کانفرنس تو ہوگی، روک سکو تو روک لو“

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو او آئی سی اجلاس روکنے کا چیلنج دے دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وفاقی وزیر اسد عمر نے اپنے ردِ عمل میں کہا کہ بلاول بھٹو ہمیں یہ تو پتا تھا آپ مسلمانوں اور ان کے حقوق کی بات کرتے ڈرتے ہیں لیکن اتنی کھلی مسلم دشمنی کہ اسلامی کانفرنس روکنے کی دھمکی دے دی۔

اسد عمر نے کہا کہ او آئی سی کانفرنس تو ہوگی، مسلم امہ کی یکجہتی کا اظہار بھی ہوگا اور دنیا دیکھے گی،آپ روک سکو تو روک لو۔

خیال رہے کہ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے او آئی سی اجلاس روکنے کی دھمکی دے دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر پیر کے دن عدم اعتماد پیش نہیں کرتے تو ہم ایوان سے نہیں اٹھیں گے اور دیکھتے ہیں آپ او آئی سی کی کانفرنس کیسے کرتے ہیں؟

انہوں نے کہا کہ اگر اجلاس میں عدم اعتماد پیش نہ کرنے دی گئی تو دھرنا دیں گے، اپوزیشن جماعتوں کو دھرنے کی تجویز دیتا ہوں، اپنا حق لینے تک اسمبلی میں بیٹھے رہیں گے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ ہم انتطار کررہے تھے کہ اوآئی سی پرامن طریقے سے گزرجائے، پورا ملک چاہتا ہے کہ عزت کے ساتھ او آئی سی ہو لیکن اگر اجلاس میں عدم اعتماد پیش نہ کرنے دی گئی تو دھرنا دیں گے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ اسپیکر اسد قیصر پی ٹی آئی کا اسپیکر نہ بنے ملک کا سوچے، اسپیکرآئین، پارلیمان کے رولز توڑنے کو تیار ہے۔ ہم اپنے مؤقف سے پیچھے ہٹے ہیں نہ ہٹیں گے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کی حکومت ختم ہوچکی ہے، انہوں نے سندھ ہاؤ س پرحملہ کیا ہے، یہ چاہتے ہیں تصادم ہو اور تیسری قوت فائدہ اٹھائے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں