جمعہ, فروری 14, 2025
اشتہار

اسد عمر کا وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کو چیلنج

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی جنرل سیکرٹری اسد عمر نے وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کو چیلنج دیا ہے کہ وہ بتائیں واقعی عوام کو مفت بجلی فراہم کریں گے۔

شیخوپورہ کے حلقہ پی پی 140 میں کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ وزیر خزاجہ ٹی وی پر بیٹھ کر بتا دیں کہ واقعی عوام کو مفت بجلی دیں گے۔

”ماضی میں یہ شہر مختلف جماعتوں کو ووٹ ڈالتا رہا ہے، شیخوپورہ کے عوام عمران خان کے بیانیہ کے ساتھ ہیں، حمزہ شہباز جعلی وزیر اعلیٰ 22 جولائی تک رہیں گے، الیکشن کمیشن نے جعلی ووٹ پر کوئی کام نہیں“۔

اسد عمر نے کہا کہ شیخوپورہ کے عوام نے امپورٹڈ حکومت کو مسترد کر دیا، ان کے پاس مہنگائی کا کوئی جواب نہیں، یہ چند دنوں کے مہمان ہیں اور عمران خان کی ذاتیات پر حملے شروع کر دیے ہیں۔

کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے رہنما پی ٹی آئی حماد اظہر نے کہا کہ یہاں ہمارا مقابلہ لوٹے کے ساتھ ہے، مسلم لیگ (ن) اور پی ڈی ایم کی حکومت نے ہر شعبے کو تباہ کر دیا۔

انہوں نے کہا کہ یہ لوگ مہنگائی کا سیلاب لے کر آئے اور لوڈشیڈنگ کا عذاب عوام پر مسلط کر دیا گیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں