The news is by your side.

Advertisement

کراچی:‌ اسد عمر نے شادی ہال مالکان کو بڑی یقین دہانی کرادی

کراچی: وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اور نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ اسد عمر نے شادی ہال مالکان کا معاملہ حل کروانے کا عندیہ دے دیا۔

اے آر وائی نیوز  کے مطابق شادی ہال ایسوسی ایشن کے وفد نے کراچی میں وفاقی وزیر اسد عمرسے ملاقات کی، جس میں ایسوسی ایشن کے صدر رانا رئیس اور دیگر نمائندگان نے اپنے مسائل پیش کیے۔

شادی ہال نمائندگان نے اسد عمر سے درخواست کی کہ ’ہمارے کاروبار عرصے سے بند ہیں، آپ نظر ثانی کریں اور ایس او پیز کے تحت تقاریب منعقد کرنے کی اجازت دیں‘۔

ایسوسی ایشن کے صدر رانا رئیس نے اسد عمر کو یقین دہانی کرائی کہ تمام شادی ہالز کی چھتوں اور دیواروں کو کھول کر ہوا کی گزر کا معقول انتظام کیا جائے گا، کراچی میں کھلی ہوا کی جگہ نہ ہونے کے برابر ہے، امید ہے آپ ہمارے مسائل کو سمجھ کر ہماری آواز بنیں گے۔

مزید پڑھیں: وزیراعلیٰ سندھ کا شادی ہالز کھولنے سے متعلق بڑا اعلان

یہ بھی پڑھیں: شادی ہالز کی بندش اور آؤٹ ڈور تقریبات پر پابندی کے حوالے سے بڑی خبر

رانا رئیس نے اسد عمر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’آپ سندھ حکومت سے بھی اس معاملے پر بات کریں، این سی او سی کے سامنے بھی ہم نے تحفظات کا اظہار کیا، جس پر انہوں نے جلد کاروبار کھولنے کی یقین دہانی کرائی تھی‘۔

اسد عمر نے شادی ہالز ایسوسی ایشنز کے نمائندگان کے تحفظات سننے کے بعد انہیں یقین دہانی کرائی کہ کل این سی او سی کے اجلاس میں اس معاملے پر غور کیا جائے گا۔

Comments

یہ بھی پڑھیں