‘کورونا ٹیسٹنگ کی صلاحیت بڑھانے کی قومی کوششوں کے نتائج آنے لگے’

اسلام آباد : وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کہ کورونا ٹیسٹنگ کی صلاحیت بڑھانے کی قومی کوششوں کے نتائج آنےلگے، ایک ماہ میں 13گنا ہوا ہے،اس صلاحیت کو مزید بڑھانےکی ضرورت ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ کورونا ٹیسٹنگ کی صلاحیت بڑھانےکی قومی کوششوں کےنتائج آنےلگے، 15 مارچ کو472ٹیسٹ کئے گئے اور 11 اپریل کویہ تعداد بڑھ کر2457تک پہنچ گئی۔
اسدعمر کا کہنا تھا کہ 16اپریل کو 5540 ٹیسٹ ہوئے اور گذشتہ روز 6264 ٹیسٹ کئے گئے، ایک ماہ میں یہ اضافہ 13گنا ہے، اس صلاحیت کو بڑھانے کی ضرورت ہے۔
National effort to increase covid testing capacity is producing results. Total tests conducted on march 15 were 472. 11th of april this increased to 2457. On 16th of april 5,540 tests and yesterday 6,264 tests. This is a 13 fold increase in 1 month. Need to continue scaling up!
— Asad Umar (@Asad_Umar) April 17, 2020
یاد رہے وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا تھا کہ کرونا ٹیسٹنگ کے لیے پی سی آر 14مشینیں اور 27 لیبارٹریز آپریشنل ہوگئی ہیں ،اپریل کے آخر تک 20 سے 30 ہزار روزانہ ٹیسٹنگ کی صلاحیت ہوگی۔
خیال رہے پاکستان میں کوروناوائرس سےمزیدگیارہ اموات کے بعد مرنےوالوں کی تعداد 135 ہوگئی جبکہ چوبیس گھنٹےکےدوران 497 نئے کیس رپورٹ ہوئے ، جس کے بعد کیسز کی مجموعی تعداد 7000 سے تجاوز کر گئی۔