جمعہ, جنوری 16, 2026
اشتہار

کرونا سے بچنا ہے اور روزگار کو بھی بچانا ہے،اسد عمر

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس کے باعث لوگوں کے کاروبار پر اثر پڑا،بیماری سے بچنا ہے اور روزگار کو بھی بچانا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں میڈیا بریفنگ کے دوران وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ اللہ کا شکر ہے اندازے کے مطابق ملک میں کرونا سے اموات بہت کم ہوئیں۔

اسد عمر کا کہنا تھا کہ پاکستان میں اپریل میں 25 ہزار کیسز ہونے کا خدشہ تھا،15مارچ کو پاکستان میں 473 کیس تھے۔انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس کے باعث لوگوں کے کاروبار پر اثر پڑا،بیماری سے بچنا ہے اور روزگار کو بھی بچانا ہے۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی نے کہا کہ احتیاطی تدابیر اپنانی ہوں گی،صحت سہولیات میں اضافہ کیا جا رہا ہے،صحت سہولیات میں اتنا اضافہ کرنےمیں کامیاب نہیں ہوئےجتنی کوشش تھی۔ انہوں نے مزید کہا کہ پہلے ایسی کبھی ایمرجنسی نہیں ہوئی،مربوط طریقے سے فیصلے کیے جا رہے ہیں۔

اسد عمر کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے9 بار میٹنگ کی،4 سیاسی جماعتوں کے رہنما موجود ہوتے ہیں،ایس ای سی پی میٹنگ میں ایک وزیراعلیٰ نے کہا ہم اس نتیجے پر پہنچ چکے ہیں،اس صورتحال میں کسی کی سیاست کا فائدہ نہیں،قوم ہمیں متحد دیکھنا چاہتی ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں