The news is by your side.

Advertisement

سی پیک کے خلاف پروپیگنڈا، اسد عمر نے خاموشی توڑ‌ دی

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے  ترقی و منصوبہ بندی اسد عمر نے پاک چین اقتصادی منصوبے کے حوالے سے منفی یا غلط خبریں پھیلانے والوں کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

اسلام آباد میں سی پیک چیئرمین کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس میں اسد عمر نے سی پیک پر غلط خبروں کا پرچار کرنے والوں پر  کھل کر تنقید کی اور برہمی کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ سی پیک پر غلط خبروں کا مقصد دنیا کو غلط تاثر دینا ہے، جس میں ہمارے  پاکستانی بھی شامل ہیں، سی پیک پر ساری معلومات  بار بار شیئر کی گئی حکومت نے کچھ نہیں چھپایا، سی پیک پر اس حکومت کے آنے کے بعد زیادہ کام ہوا۔

انہوں نے پروپیگنڈا کرنے والوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ سی پیک کے حوالے سے پاکستان کا کوئی نقصان نہیں ہو رہا اور نہ ہی چین کی طرف سے کوئی تنقید کی جارہی ہے۔

اسد عمر کا کہنا تھا کہ ’مغربی دنیا اور ممالک سے74فیصد قرضےلیےگئے، پاکستان کو74فیصد قرضوں سے خطرہ نہیں تو چین کے 26 فیصد قرضوں سےکیسےخطرہ ہوسکتا ہے؟

Comments

یہ بھی پڑھیں