اتوار, دسمبر 8, 2024
اشتہار

نوجوان نیشنل یوتھ کونسل کا ممبر بننے کیلئے کونسی ویب سائٹ پر اپلائی کرسکتے ہیں؟ اسد عمر نے بتادیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کہ ملک بھر کے نوجوان نیشنل یوتھ کونسل کی رکنیت کیلئے کامیاب جوان کی ویب سائٹ سے اپلائی کریں، 50بہترین قابل نوجوانوں کو منتخب کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اسد عمر نے ملک بھر کے نوجوانوں کے نام پیغام میں کہا کہ نوجوانوں کو خوشخبری دینا چاہتا ہوں وزیراعظم نے ساری جدوجہد نوجوانوں کےبہترمستقبل کیلئےکی ہے، وزیراعظم نے نیشنل یوتھ کونسل قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، یوتھ کونسل کی سربراہی وزیراعظم عمران خان خود کریں گے۔

ملک بھر سے 50 نوجوانوں کا انتخاب کیا جائے گا ، نوجوان وزیراعظم سے ملکر پالیسیاں تشکیل دیں گے ، جو ان کی ضرورت ہے، پاکستان بننے ،عمران خان کی جدوجہد میں نوجوانوں نے اہم کردار ادا کیا۔

- Advertisement -

یوتھ کونسل کا سلیکشن پراسس شفاف اور میرٹ کی بنیادپرکیاجارہاہے، نوجوان کامیاب جوان کی ویب سائٹ سےاپلائی کریں، 50بہترین قابل نوجوانوں کوکونسل رکنیت کیلئے منتخب کیا جائے گا۔

یاد رہے حکومت نے نوجوانوں سے یوتھ کونسل میں شمولیت کے لیے کوائف طلب کئے تھے،اس سلسلے میں وزیر اعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے نوجوانوں کے نام ایک ویڈیو پیغام میں کہا تھا کہ وزیر اعظم نے یوتھ کونسل میں نوجوانوں کی تعداد بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے، ملکی نوجوان اب عالمی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کر سکیں گے، نوجوانوں کو عالمی پلیٹ فارمز پر مسائل کے حق میں وکالت کا موقع دیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ نوجوان نیشنل یوتھ کونسل کے پلیٹ فارم سے آگے بڑھیں، پاکستان کا مثبت تشخص دنیا کے سامنے لانے کی ضرورت ہے، کونسل کو نوجوانوں کی ترقی کے لیے پالیسی سازی میں شامل کیا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں