جمعرات, مئی 21, 2026
اشتہار

پاک سعودی دفاعی معاہدہ ایک بڑی پیشرفت اور وقت کی اہم ضرورت ہے، اسد عمر

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: سابق وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کہ پاک سعودی دفاعی معاہدہ ایک بڑی پیشرفت اور وقت کی اہم ضرورت ہے، سعودی عرب سےمعاہدے کےبعداسرائیل کوکوئی شک نہیں اس کی جارحیت کے سامنے سب سے مضبوط ملک کھڑا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ہونے والا دفاعی معاہدہ ایک بڑی پیشرفت اور وقت کی اہم ضرورت ہے۔

سابق وزیر کا کہنا تھا کہ پاکستان کی عسکری طاقت اور جوہری صلاحیت کو اب دنیا تسلیم کر رہی ہے، پاکستان کے لیے خطرات ہمیشہ موجود رہے ہیں مگر معاہدے کےبعداسرائیل کوکوئی شک نہیں اس کی جارحیت کےسامنے سب سے مضبوط ملک کھڑا ہے، اس لئے ملک کیلئے خطرات بڑھ گئے ہیں۔

انھوں نے مزید کہا کہ اسرائیلی وزیراعظم کی جانب سے نریندر مودی کو مبارکباد دینا اور بھارت و اسرائیل کا گٹھ جوڑ خطے کے لیے کھلی دھمکی ہے، جیسے وہ یہ دکھانا چاہتا یہ دونوں ملک کر پتہ نہیں کیا کریں گے تاہم اسرائیل جانتا ہے کہ اس کی جارحیت کے سامنے سب سے مضبوط رکاوٹ پاکستان ہی ہے۔

ملکی صورتحال پر اسد عمر کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سیاسی استحکام آج سب سے بڑی ضرورت ہے، پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی جماعت پی ٹی آئی کو دیوار کے ساتھ لگانے کے بجائے مذاکرات کی میز پر لانا ہوگا، بانی پی ٹی آئی کے ساتھ بیٹھے بغیر ملک کے سیاسی بحران کا حل ممکن نہیں۔

انھوں نے کہا کہ موجودہ حکمران سیاسی مینڈیٹ کے بغیر اقتدار میں بیٹھے ہیں اور استحکام کی راہ میں رکاوٹ ہیں۔

سابق وزیر کا کہنا تھا کہ پنجاب کے سیلاب کے دوران حکومت کا کردار سب کے سامنے ہے، کسانوں کا سب کچھ سیلاب لیکر نکل گیا ہے، کسان پہلے ہی تباہ حال ہے، پہلے کھادیں اور بیچ مہنگے کیے اور پھر فصلوں کے ریٹ مناسب نہیں دیئے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں