کورونا ویکسینیشن، پاکستان نے اہم سنگ میل عبور کرلیا

اسلام آباد : نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ اسد عمر کا کہنا ہے کہ ملک میں پہلی بار ایک دن میں کورونا ویکسین لگوانے والوں کی تعداد 6 لاکھ سے تجاوز کرگئی۔
تفصیلات کے مطابق این سی او سی کے سربراہ اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ کل پہلی بارملک میں ایک دن میں 6 لاکھ سے زیادہ ویکسی نیشن کی گئی، ویکسی نیشن کی بڑھتی تعدادحوصلہ افزاہےلیکن اورتیزی ضروری ہے، سماجی، معاشی پابندیاں ختم کرنے کے لیے زیادہ ویکسی نیشن ضروری ہے، بیشترآبادی کی ویکسی نیشن تک پابندیاں ناگزیر ہیں۔
کل پہلی دفعہ پاکستان میں ایک دن میں 6 لاکھ سے زیادہ ویکسینیشن کی گئی. ویکسینیشن کی بڑھتی ہوئی تعداد حوصلہ افزا ہے لیکن اس میں اور تیزی لانی کی ضرورت ہے تاکہ تمام سماجی اور معاشی پابندیاں ختم کی جا سکیں. جب تک آبادی کا بڑا حصہ ویکسین نہیں لگواتا، پابندیاں نا گزیر ہیں
— Asad Umar (@Asad_Umar) July 20, 2021
اس سے قبل نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ اسد عمر نے برطانیہ میں ویکسی نیشن دنیا کے لیے بہترین مثال قرار دیتے ہوئے کہا تھا ویکسی نیشن کوویڈ کے صحت پر اثرات کوکم کررہی ہے۔
اسد عمر کا کہنا تھا کہ کوویڈکی موجود لہر میں برطانیہ میں کیسز کی تعداد گزشتہ لہرجتنی ہی ہے لیکن ویکسی نیشن کےباعث برطانوی شہریوں کی اسپتال میں داخلے کی شرح بہت کم ہے۔