The news is by your side.

Advertisement

کورونا وبا میں ذمہ دارانہ کردار پر اسدعمر کا میڈیا کو خراج تحسین

وفاقی وزیر اور سربراہ این سی او سی اسدعمر نے کورونا وبا کے دوران ملکی میڈیا کے ذمہ دارانہ کردار پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ میڈیا نے کورونا کےبارے میں عوامی شعور اجاگر کیا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اسدعمر کی زیرصدارت این سی اوسی کا اجلاس ہوا جس میں سینئر صحافیوں نے شرکت کی۔

ڈی جی این سی او سی میجر جنرل آصف محمود گورائیہ نے صحافیوں کو کورونا صورتحال اور سدباب کے لیے اٹھائے گئے اقدامات پر بریفنگ دی۔

اس موقع پر وفاقی وزیر اسدعمر نے کہا کہ وباپر قابو پانے کیلئے فریقین کی مشاورت سےاقدامات اٹھائےگئے کل سے کوروناویکسی نیشن مہم کے پہلے مرحلے کا آغاز ہو رہا ہے۔

سربراہ این سی او سی اسد عمر نے پاکستانی میڈیا کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وباکے دوران ملکی میڈیا نے ذمہ دارانہ کردار ادا کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ملکی میڈیا نے کورونا کےبارے میں عوامی شعور اجاگر کیا، وباکے دوران ذمہ دارانہ کردار ادا کرنے پر میڈیا کےمشکور ہیں۔

Comments

یہ بھی پڑھیں