تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

راولپنڈی میں کل آپ کی اہم ملاقات ہوئی؟ اسدعمر کا دلچسپ جواب

وفاقی وزیر اسدعمر کا روالپنڈی جانے سے متعلق سوال پر دلچسپ جواب آگیا۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام پاور پلے کے میزبان ارشد شریف نے اپنے شو میں وفاقی وزیر سے پوچھا کہ کیا کل شام میں آپ کی کوئی اہم ملاقات ہوئی تو اسدعمر نے کہا کہ کل دن میں میری بہت سی ملاقاتیں ہوئیں، پھر اینکر نے پوچھا کہ کیا کل شام آپ راولپنڈی گئےتو انہوں نے جواب دیا راولپنڈی بہت اچھاشہرہےمیں اکثر جاتا رہتا ہوں۔

جب ان سے پوچھا گیا کہ کل راولپنڈی کا موسم کیسا تھا تو اسدعمر نے کہا کہ راولپنڈی کا موسم بہت اچھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کےپاس تحریک عدم اعتمادکیلئے نمبرز پورے نہیں ہیں جس کا اپوزیشن خود اعتراف کر چکی ہے ہمارےپاس نمبرز پورے نہیں اپوزیشن خودکہتی ہےعدم اعتمادکامیاب کرانےکی کوشش کریں گے ۔

اسدعمر کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کےتمام ممبران سےہماری ملاقاتیں ہورہی ہیں ارکان کی کوئی فہرست نہیں ایسی فہرستیں وٹس ایپ پربہت دیکھ لیں ارکان نےبتایاکہ انہیں کس قسم کی پیشکشیں ہورہی ہیں حرام کے پیسے سے عوام کےمینڈیٹ کوخریدنےکی کوشش ہورہی ہے سینیٹ الیکشن میں بھی سب نےدیکھاکہ کیسے ارکان کو خریدا گیا الیکشن کمیشن پہلےنوٹس لےلیتاتوآج ایسےمینڈیٹ نہ خریداجارہاہوتا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ اتحادی واضح کہہ چکےہیں کہ ہم آپ کےساتھ ہیں تھے اور رہیں گے ایم کیوایم پاکستان کیساتھ معاہدےپردستخط کیےگئےتھے معاہدےکےبہت سےنکات پرپیشرفت بھی ہوئی ہے مقامی حکومت کا قانون درست نہیں بنے گا تو کوئی فائدہ نہیں ہوگا مقامی حکومت سے متعلق پی ٹی آئی اورایم کیوایم نے اسٹینڈلیا مقامی حکومت سے متعلق سپریم کورٹ کاتاریخ ساز فیصلہ بھی آیا۔

Comments

- Advertisement -