تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

‏’خواجہ آصف! کوئی شرم ہوتی ہے کوئی حیا ہوتی ہے’‏

وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی اسدعمر نے خواجہ آصف کے لیے انہی کا جملہ دہراتے ہوئے کہا ‏کہ کوئی شرم ہوتی ہے، کوئی حیا ہوتی ہے۔

قومی اسمبلی اجلاس میں خواجہ آصف کی تقریر پر ردعمل دیتے ہوئے اسدعمر نے کہا کہ انہوں ‏نے ایک طوفان کھڑا کیا ہوا تھا کہ حکومت گرگئی جو اسمبلی میں اپنے لوگ کھڑےنہیں کر سکتے ‏وہ حکومت کیا گرائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ جن کے وزیراعظم خود دوسرے ملکوں میں جاب کرتے رہے وہ ہمیں سکھا رہے ‏ہیں مودی کوشادی کی دعوت دینےوالےقومی سلامتی کی باتیں کرتےہیں یہ ڈینگی روکنے کے ‏بجائے اشتہار نکالتے تھے ہم کورونا پر کام کرتے ہیں تو دنیا تعریف کرتی ہے۔

اسد عمر نے کہا کہ یہ ایکسپائرڈ سیاستدان ہیں کیا ان کی تقریر سنانا بھی لازم ہے مودی کو اپنے ‏گھر بلوانے والے ہمیں درس دیتے ہیں کورونا کے بعد ایک صاحب سی وی اپ ڈیٹ کر کے بھاگے ‏ہوئے آئے پچھلے سروے میں 86 فیصد عوام نے کہا وفاقی حکومت نے اچھا کام کیا خیبر پختونخوا ‏میں ہماری 15اور تین جماعتوں کی 9سیٹیں ہیں۔

Comments

- Advertisement -