وفاقی وزیر اسد عمر کورونا وائرس سے صحت یاب ہوگئے

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اور سربراہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر( این سی او سی) اسد عمر کورونا وائرس سے صحت یاب ہوگئے۔
اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق سربراہ این سی او سی اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں بتایا کہ میرا کورونا ٹیسٹ الحمد للہ منفی آیا ہے۔
اسد عمر نے لکھا کہ گزشتہ دس دنوں میں جنہوں نے خیریت دریافت کی اور دعائیں کی ان سب کا تہہ دل سے مشکور ہوں۔
میرا کرونا ٹیسٹ رزلٹ ابھی ملا جو الحمدللہ منفی ہے. پچھلے 10 دن میں وہ سب لوگ جنہوں نے خیریت دریافت کی اور دعائیں کی ان سب کا تہہ دل سے مشکور ہوں. اپنا اور اپنے پیاروں کا خیال رکھیں اور احتیاط کریں. اللہ آپ سب کو اپنے حفظ و امان میں رکھے
— Asad Umar (@Asad_Umar) December 28, 2020
وفاقی وزیر نے کورونا وائرس سے بچنے کیلئے ایس او پیز کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اپنا اور اپنے پیاروں کا خیال رکھیں اور احتیاط کریں۔ اللہ تعالیٰ آپ سب کو اپنے حفظ وامان میں رکھے۔
واضح رہے کہ 18 دسمبر کو اسد عمر کورونا میں مبتلا ہوگئے تھے جس کے بعد انہوں نے خود کو قرنطینہ کرلیا تھا۔
یاد رہے کہ ان سے قبل میں کئی وفاقی وزیر، اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، گورنر سندھ عمران اسماعیل، چیئرمین این ڈی ایم اے سمیت متعدد ارکان قومی و صوبائی اسمبلی بھی کورونا میں مبتلا ہونے کے بعد صحت یاب ہوچکے ہیں۔