The news is by your side.

Advertisement

احسن اقبال کے بیان پر اسد عمر کا ردعمل آگیا

اسلام آباد: وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کے بیان پر پی ٹی آئی رہنما اسد عمر کا ردعمل آگیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پی ٹی آئی رہنما اسد عمر کا کہنا ہے کہ احسن اقبال سے 100 فیصد متفق ہیں کہ جو کچھ ہو رہا ہے اسے بدلنےکے لیے ضروری ہے دہائیوں سے جوکرتے آئے نہ کریں انہیں سمجھنا ہوگا ملک کو حسن خطاب نہیں حسن کارکردگی درکار ہے۔

انہوں نے کہا کہ قوم جس ویژن 2025 کا چرچا سنتی تھی اس میں سے این آراو دوئم برآمد ہوا، صدر کی مخالفت کے باوجود ویژن 2025 والوں نے احتساب باضابطہ دفن کیا۔

اسد عمر نے کہا کہ جمہوریت، آئین وقانون کی بالادستی اورشفافیت 3 بنیادیں ہیں ان پر ترقی کی خواہاں ایک قوم انحصار کر سکتی ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ وزیرمنصوبہ بندی کےساتھیوں نے 8 ہفتے میں اپنی سیاسی تاریخ دہرائی ہے، احسن اقبال کی جماعت کا خمیرآمریت سے اٹھا اور پرورش غیرجمہوری نرسری میں پائی اس جماعت کی رگوں میں خون این آراوز کا دوڑتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 90 کی دہائی میں ایک آمر نے ان کی سیاست میں این آر او اول کی روح پھونکی اور آج امریکی سازش کی چھتری تلے اس گروہ کو این آراو دوئم کا پروانہ دیا گیا ہے۔

اسد عمر کا کہنا تھا کہ 1200 ارب کی چوری ہضم کرنے کا اعزاز انہیں ملا اور یہ اعزاز انہیں جمہوریت کیخلاف سازش میں سہولت کاری کےعوض میسر آیا، اس شرمناک این آراو دوئم کے ہرکردار کو قوم کبھی فراموش نہیں کرے گی۔

Comments

یہ بھی پڑھیں