The news is by your side.

Advertisement

مراد علی شاہ کی شکایات پر اسدعمر کا ردعمل آگیا

وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی اسدعمر نے کہا ہے کہ سندھ کووفاقی حکومت کی جانب سے ‏بھرپور حصہ دیا جا رہا ہے مرادعلی شاہ پہلےطےکر لیں ہم نے سندھ میں کام کرنا ہے یا نہیں۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسدعمر نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ نےکل مجموعی طور ‏پر 3 شکایات کی ہیں مرادعلی شاہ کہتےہیں سندھ کیساتھ اچھاسلوک نہیں کیاجارہا، پیپلزپارٹی کی ‏وفاق میں ایک باراورصوبائی سطح پرتیسری حکومت چل رہی ہے، پیپلزپارٹی نےسندھ میں ایک انچ ‏موٹروےپرکام نہیں کیا۔

وفاقی وزیراسدعمر نے کہا کہ سندھ میں موجودہ حکومت 90 ارب روپے کے منصوبوں پر کام کر ‏رہی ہے سندھ میں25ارب روپے پانی کےمنصوبوں پرخرچ کیےجا رہے ہیں سندھ کووفاقی حکومت ‏کی جانب سےبھرپورحصہ دیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ میں وفاقی حکومت نالےصاف کررہی ہےکچرا اٹھارہی ہے تجاوزات کے ‏خاتمےکیلئے وفاق کردار ادا کر رہا ہے، سندھ میں وفاقی حکومت وہ کام کررہی ہےجوصوبائی ‏حکومت کی ذمہ داری ہے۔

اسدعمر نے کہا کہ مرادعلی شاہ کاتیسراشکوہ تھاکہ آپ چھوٹےکام سندھ میں کیوں کر رہے ہیں، ‏مرادعلی شاہ پہلے طے کر لیں ہم نےسندھ میں کام کرنا ہے یا نہیں، ترقیاتی بجٹ وفاق کی ذمہ داری ‏ہوتی ہےجوخرچ کرتی ہے وفاق سندھ کی حکومت کیلئےنہیں سندھ کی عوام کیلئےکام کرتاہے ‏وفاق کسی صوبےکی ہدایت پرنہیں عوام کیلئےکام کرتا ہے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں