جمعہ, دسمبر 6, 2024
اشتہار

اسد عمر نے پارٹی سے اختلافات کی چہ مگوئیوں کا جواب دے دیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے پارٹی سے اختلافات سے متعلق سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کے حوالے سے چہ مگوئیوں کا جواب دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ لاہور کا کپتان سے اظہار یکجہتی اور حقیقی آزادی کا عزم دیکھ کر یہ گھبرا گئے ہیں۔

اسد عمر نے سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو سے متعلق چہ مگوئیوں کا جواب دیتے ہوئے کہا میرا ایک کلپ چلایا جارہا ہے کہ اختلافات ہوگئے ہیں، حقیقت یہ ہے کہ مجھے جنریٹر خراب ہونے پرغصہ تھا اور دوسرا آنے میں دیر ہورہی تھی۔

- Advertisement -

خیال رہے تحریک انصاف کاحقیقی آزادی مارچ کے دوسرے مرحلے کا آغاز ہوگیا ہے ، شرکاء کامونکی کے لئے روانہ ہوگئے ہیں۔

اس موقع پر پی ٹی آئی کے جھنڈوں کی بہار ہے اور شرکاء کے امپورٹڈحکومت نامنظور کے نعرے گونج رہے ہیں۔

شرکاء کا کہنا ہے کہ عمران خان سچا لیڈر ہے، اس لیے ساتھ دینے نکلے ہیں، جب تک واپسی کی کال نہیں ملے گی، تب تک نہیں لوٹیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں