The news is by your side.

Advertisement

”حرام کی دولت سے حکومت تبدیل کی گئی“

کراچی: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کہ حرام کی دولت سے حکومت تبدیل کی گئی ہے۔

مزار قائد پر پی ٹی آئی کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ کام ہم نے پورے پاکستان کے لیے کیا ہے، کراچی کے لیے جو مانگا گیا عمران خان نے کبھی انکار نہیں کیا، کراچی کو تاریخی 625 ارب روپے کا پیکج دیا گیا۔

اسد عمر نے کہا کہ عمران خان واحد ہر پاکستانی کا لیڈر ہے، میرے بچے انگلینڈ میں تعلیم مکمل کر کے ایک دن بھی وہاں نہیں رکے، میرے بچوں کو شروع سے بتایا گیا دنیا کا حسین ترین ملک پاکستان ہے۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ ملک میں سیاستدانوں کی منڈی لگی ہوئی ہے، حرام کی دولت سے حکومت تبدیل کی گئی، پیسے کے زور پر ضمیر خریدے گئے، 7 سمندر پار سے حکم آتا ہے اور راتوں رات اتحاد ٹوٹ جاتے ہیں۔

اسد عمر نے کہا کہ عمران خان آپ نے قوم کو دکھایا ہے خوددار لیڈر کے ساتھ کیسے قوم کھڑی ہوتی ہے، قوم نے دیکھا ہے دو نظریوں کا ٹکراؤ ہو رہا ہے، ایک نظریہ کہتا ہے ہم بھکاری ہیں اور دوسرا کہتا ہے ہم خوددار ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ سب کچھ برداشت کرلیں گے لیکن غلامی برداشت نہیں کریں گے، عمران خان کی قیادت میں قائد اعظم کا خواب پورا ہوگا، نیا پاکستان بنے گا۔

Comments

یہ بھی پڑھیں