بدھ, جنوری 21, 2026
اشتہار

سرکاری اداروں کی نج کاری کا کوئی ارادہ نہیں ‘ وزیرخزانہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیرخزانہ اسد عمر کا کہنا ہے کہ تجربہ کار افراد کو لا کرقومی اداروں کو ملک کے لیے منافع بخش ادارے بنایا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیرخزانہ اسد عمر کا کہنا ہے کہ حکومت سرکاری اداروں کی نجکاری کا کوئی ارادہ نہیں رکھتی۔

انہوں نے کہا کہ زرمبادلہ کے ذخائرناکافی تھے کیونکہ ملک کی مختلف مالیاتی ضروریات پوری کرنے کے لیے ہر ماہ تقریباََ 2 ارب ڈالرخرچ ہوجاتے ہیں۔

اسد عمر نے کہا کہ حکومت برآمدی مصنوعات میں اضافے کے لیے برآمدات میں اضافہ، سرمایہ کاری کا فروغ اور ملک میں صنعتی ترقی چاہتی ہے۔

وزیرخزانہ نے کہا کہ ملکی معیشت میں غیریقینی صورت حال اس ماہ کے وسط تک ختم ہوجائے گی کیونکہ اقتصادی اصلاحات حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ حال ہی میں عالمی مالیاتی ادارے کی ایک ٹیم نے پاکستان کا دورہ کیا ہے تاہم اس کا بیل آؤٹ پیکج سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

اسد عمر نے کہا کہ درمیانی آمدنی والے لوگوں کو صحت اور تعلیم کارڈ فراہم کیے جائیں گے تاکہ انہیں سماجی تحفظ کے دائرے میں لاکر معیاری سہولیات فراہم کی جائیں‌۔

قرضے واپس کرنے کے لیے نہیں قرضوں پر سود دینے کے لیے قرضے لے رہے ہیں، وزیرخزانہ اسد عمر

یاد رہے کہ 18 ستمبرکو وزیرخزانہ اسد عمر کا کہنا تھا کہ قرضے واپس کرنے کے لیے نہیں قرضوں پر سود دینے کے لیے قرضے لے رہے ہیں، تمام اقدامات کے نتائج آنے میں تھوڑا وقت لگے گا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں