تازہ ترین

ملک میں‌ رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا، آج پہلا روزہ ہوگا

پاکستان میں رمضان المبارک 1444 ہجری کا چاند نظر...

الیکشن کمیشن نے پنجاب کے انتخابات ملتوی کردیے

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے...

’یہ مجھے مرتضیٰ بھٹو کی طرح قتل کرنا چاہتے ہیں‘

لاہور: سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف...

صدرِ مملکت کا قیدیوں کی سزاؤں میں خصوصی چھوٹ کا اعلان

اسلام آباد: صدر مملکت عارف علوی نے یوم پاکستان...

آئین سب پر مقدم، کوئی اس سے بالاتر نہیں ہے، وزیراعظم

تھرپارکر: وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ...

’عمران خان کل اسلام آباد عدالت میں پیش ہونگے‘

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ عمران خان یقین دلاچکے ہیں کہ وہ اسلام آباد عدالت میں پیش ہونگے۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کےناقابل ضمانت وارنٹ جاری ہوئے ہیں، رانا ثنااللہ کے بھی ناقابل ضمانت وارنٹ جاری ہوئے ہیں، ان کےگھرکے باہرکوئی سیکیورٹی اہلکار کیوں موجود نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ کیا وزیر داخلہ لاپتہ ہوگیا ہے جو پولیس کو مل ہی نہیں رہا، پاکستان کا وزیر داخلہ لاپتہ ہے اور انہیں کچھ پتا ہی نہیں۔

انہوں نے کہا کہ معاملات سدھارنے کیلئے تشدد اور جبر کے علاوہ راستہ تلاش کرنےکیلئے تیار ہیں، گزشتہ کئی ماہ سے پاکستان بد ترین بحران سےگزر رہا ہے، اس بحران سے نکلنےکیلئے ٹھوس بات چیت کرنے کیلئے تیار ہیں۔

اسد عمر کا کہنا تھا کہ ہمارا فارمولہ واضح ہے کہ نئے الیکشن کے بغیر بحران کا کوئی حل نہیں، شہباز شریف کے پاس اسکے علاوہ کوئی حل موجود ہے تو وہ بتائیں، وہ ہمیں ایجنڈا، ٹیم اور وقت بتائیں اگر کوئی ٹھوس چیز نظر آئی ضرور جواب دینگے۔

Comments