تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

اسد عمر نے کچھ دیر پہلے جہاز میں بیٹھ کر کیا کیا؟ تصویر دیکھیں

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے اب سے کچھ دیر قبل سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک تصویر شیئر کی جو انہوں نے جہاز میں بیٹھ کر لی۔

اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’رات کو جہاز سے ابھی کراچی کی تصویر کھینچی، ماشاء اللہ اسی لئے کراچی کو روشنیوں کا شہر کہتے ہیں‘۔ امکان ہے کہ اسد عمر کراچی سے اسلام آباد واپس جارہے ہیں۔

یاد رہے کہ حال ہی میں وفاقی وزیر کے صاحبزادے کی شادی کراچی میں ہوئی تھی جس میں وزیر اعظم سمیت دیگر اہم سرکاری شخصیات نے شرکت کر کے تقریب کو چار چاند لگائے تھے۔

اسد عمر نے اپنے صاحبزادے کی شادی میں ابرار الحق کے گانے ’بلو دی گھر‘ پر بھنگڑا بھی ڈالا تھا جس کی ویڈیو ز سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر شیئر ہوئیں تھیں اور لوگوں نے اسے بہت پسند کیا تھا۔

واضح رہے کہ اسد عمر مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق گورنر سندھ محمد زبیر کے بھائی ہیں، دونوں اپنے اہل خانہ کے ساتھ کراچی میں ہی رہائش پذیر ہیں۔

Comments

- Advertisement -