تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

اسدعمر نے وفاقی وزیر کے عہدے کا حلف اٹھالیا

اسلام آباد : اسدعمر نے وفاقی وزیر کے عہدے کا حلف اٹھالیا ، اسد عمر کو وزیر برائے منصوبہ بندی اور اسپیشل انیشیٹیو کا قلمدان دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایوان صدر میں اسد عمر کی حلف برداری کی تقریب ہوئی ، جس میں اسدعمر نے وفاقی وزیر کے عہدے کا حلف اٹھایا، صدر عارف علوی ان سے عہدے کا حلف لیا، اسدعمر کو منصوبہ بندی اوراسپیشل انیشیٹیو کا قلمدان سونپا گیا ہے۔

یاد رہے گذشتہ روز وفاقی حکومت نے کابینہ میں توسیع اور ردوبدل کرنے کا اعلان کیا تھا، جس کے مطابق اسد عمر کو بھی وزارت دی گئی تھی۔

مزید پڑھیں : وفاقی کابینہ میں ردوبدل اور توسیع، اسد عمر کی واپسی

معاونِ خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ کے ذریعے آگاہ کیا تھا کہ وفاقی کابینہ میں توسیع اور ردوبدل کا فیصلہ کیا گیا، اسد عمر کو وزیر برائے منصوبہ بندی اور اسپیشل انیشٹو ، خسرو بختیار کو وزیر پیٹرولیم بنانے کا فیصلہ کیا گیا، وزارتوں کا نوٹی فکیشن جلد جاری کردیا جائے گا۔

واضح رہے رواں سال اپریل میں اسد عمر کے استعفیٰ کے بعد وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ میں بڑی تبدیلیاں کرتے ہوئے کئی وزرا کے قلم دان تبدیل کردیئے تھے، فوادچوہدری کوسائنس و ٹیکنالوجی اور غلام سرور کو ایوی ایشن کی وزارت دی گئی، جب کہ میاں محمد سومرو سے ایوی ایشن کا اضافی چارج واپس لے لیا گیا تھا۔

اعجاز احمد شاہ کو وفاقی وزیر داخلہ ، شہریارآفریدی سیفران کے وزیرمملکت بنایا گیا تھا جبکہ اعظم سواتی کو پارلیمانی امور کا قلمدان دیا گیا تھا اور اسد عمر کی جگہ عبدالحفیظ شیخ مشیر خزانہ مقرر کیے گیا تھا۔

Comments

- Advertisement -