جمعرات, فروری 13, 2025
اشتہار

پنجاب ضمنی انتخابات، پی ٹی آئی کے مرکزی دفتر میں کنٹرول سینٹر قائم

اشتہار

حیرت انگیز

پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما اسد عمر نے کہا کہ پارٹی کے مرکزی دفتر میں پنجاب ضمنی الیکشن کی مانیٹرنگ کیلیے کنٹرول سینٹر قائم کردیا گیا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹ پر اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ پنجاب کے ضمنی الیکشن کی مانیٹرنگ کے لیے پی ٹی آئی کے مرکزی دفتر میں کنٹرول سینٹر قائم کردیا گیا ہے۔

اسد عمر نے اپنے ٹوئٹ میں مزید کہا ہے کہ یہ سینٹر تمام حلقوں سے رابطے میں ہے اور حلقوں میں ٹیمیں مکمل کرلی گئی ہیں۔

اسد عمر نے کہا کہ متوقع حکومتی دھاندلی پر نظر رکھنے کے لیے تمام انتظامات مکمل ہیں۔

دریں اثنا ضمنی انتخابات میں تحریک انصاف کے مرکز اور صوبے میں سیل قائم کرکے ذمے داریاں بھی تفویض کردی گئی ہیں۔

مرکزی سیل میں اسد عمر، عامر کیانی اور ریاض فتیانہ صورتحال کا جائزہ لیں گے جب کہ لاہور سیل کا چارج ڈاکٹر یاسمین راشد، حماد اظہر اور عندلیب عباس سنبھالیں گی۔

دوران پولنگ پکڑ دھکڑ یا کوئی بھی غیر قانونی کام روکنے کے لیے وکلا کی ٹیم بھی تشکیل دے دی گئی ہے، مرکز اور صوبائی قیادت سمیت تمام عہدیداران مختلف ضمنی حلقوں کا دورہ کریں گے۔

پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان خود بھی ضمنی حلقوں کی نگرانی اور امیدواروں سے رابطے میں رہیں گے۔

واضح رہے کہ پنجاب میں ضمنی انتخاب میں مبینہ دھاندلی کی کوششیں ناکام بنانے کے معاملے پر تحریک انصاف کی دھاندلی کیخلاف جامع حکمتِ عملی کو حتمی شکل دے دی گئی۔

مزید پڑھیں: پنجاب ضمنی انتخابات: دھاندلی روکنے کیلئے تحریک انصاف کی جامع حکمتِ عملی، قائدین کو ذمہ داریاں سونپ دیں

اس سلسلے میں مرکزی قائدین کوذمے داریاں سونپ دی گئی ہیں ہر صوبائی نشست پر پورے انتخابی عمل پر کڑی نگاہ رکھیں گے جب کہ اس موقع پر پولیس، انتظامیہ اور پولنگ اسٹاف کی سرگرمیوں پر بھی گہری نظر رکھی جائے گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں