اسلام آباد : نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ اسد عمر نے خبردار کیا ہے کہ کورونا کی پانچویں لہر سے محفوظ رہنے کے لیے ہمیں کورونا ویکسی نیشن کے اہداف کو یقینی بنانا ہو گا۔
تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ اگر ہم کورونا کی پانچویں لہر سے محفوظ رہنا چاہتے ہیں تو ہمیں کورونا ویکسی نیشن کے اہداف کو یقینی بنانا ہو گا لیکن اگر بڑی تعداد میں لوگ کورونا کی ویکسین نہیں لگواتے تو کیسز میں کمی کے باوجود ہم خطرے کی زد میں رہیں گے۔
اسد عمر کا کہنا تھا کہ یاد رکھیں کورونا سے بچاؤ کے لیے دوسری خوراک ضروری ہے، لہذا ویکسی نیشن مکمل کروا لیں۔
To ensure there is no 5th wave of covid we have to meet vaccination targets set. Otherwise despite sharp decline in cases we remain vulnerable, if large number of people remain unvaccinated. Remember that 2nd dose is vital for protection against covid. Get fully vaccinated
— Asad Umar (@Asad_Umar) October 21, 2021
ملک میں جاری کورونا ویکسی نیشن کے حوالے سے سربراہ این سی او سی نے کہا کہ اسلام آباد،پشاور،گلگت،میر پور ، اسکردو،چارسدہ، سرگودھامیں ویکسی نیشن کی بہترین پیشرفت ہے جبکہ حیدر آباد نوشہرہ، فیصل آباد، کراچی، کوئٹہ، منگورہ اور مردان میں انتظامیہ کو اپنی کارکردگی میں بہتری کی ضرورت ہے۔
Best vaccination progress : islamabad, peshawar, gilgit, mirpur. Good progress: skardu, charsadda, sargodha. Needing improvement : Hyderabad, nowshera, Faisalabad, quetta, karachi, mingora, mardan. District admin & health teams in these cities need to improve performance
— Asad Umar (@Asad_Umar) October 21, 2021