اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے وزارتِ داخلہ کی تجویز پر وفاقی دارالحکومت کے لیے 76 کروڑ 88 لاکھ روپے کی سپلیمنٹری گرانٹ کی منظوری دے دی۔
تفصیلات کے مطابق وزیرخزانہ اسدعمرکی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کااجلاس ہوا جس میں وزارتِ داخلہ کے حکام بھی شریک ہوئے اور انہوں نے اسلام آباد کے حوالے سے بریفننگ دی۔
وزارت داخلہ کی تجویزپر گرانٹ کی منظور ی دی جس کو مختلف منصوبہ جات کے لیے استعمال کیا جائے گا، منظور ہونے والی رقم سے اسلام آباد ہائی کورٹ کے کیمروں کی تبدیلی و مرمت کی جائے گی۔
مزید پڑھیں: کالعدم تنظیموں کے خلاف کریک ڈاؤن، 44 افراد زیرِ حراست
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد: ریڈ زون کی سیکیورٹی کے لیے آرڈیننس جاری
علاوہ ازیں سیکیورٹی کا نظام مزید بہتر اور مؤثر بنانے کے لیے نئی گاڑیاں خریدی جائیں گی، گرانٹ سے ای پاسپورٹ منصوبے اور بجلی کےواجبات بھی اداکئےجائیں گے۔
اجلاس کے دوران پورٹ قاسم پر اضافی ایل این جی ٹرمینل بنانے کا منصوبہ بھی زیر غور آیا۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم سے منظوری کے بعد اس حوالے سے اعلان کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ بھارت کی جانب سے حالیہ دراندازی کے بعد اسلام آباد سمیت ملک کے اہم شہروں میں سیکیورٹی ہائی الرٹ ہے، وفاقی دارالحکومت کے ریڈ زون میں واقع عمارات پر سیکیورٹی سخت کردی گئی جبکہ سینیٹ اور قومی اسمبلی سمیت حساس تنصیبات کا کنٹرول پولیس اور رینجرز نے سنبھالا ہوا ہے۔