تازہ ترین

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزرا قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

الیکشن کمیشن ریاستی ادارہ نہیں رہا پی ڈی ایم کا حلیف بن گیا ہے، اسد عمر

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن اب ریاستی ادارہ نہیں رہا پی ڈی ایم کا حلیف بن چکا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل اسد عمر نے اسلام آباد میں فرخ حبیب کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن جانبدار ہے۔ یہ ریاستی ادارہ نہیں رہا بلکہ سیاسی پارٹی بن گیا ہے۔ یہ پی ڈی ایم الائنس کا حصہ ہے۔ الیکشن کمیشن ہمت کرے اور اب پی پی اور ن لیگ کی تفصیلات بھی ویب سائٹ پر ڈال دے۔

اسد عمر کا کہنا تھا کہ تمام اکاؤنٹس کی تفصیل الیکشن کمیشن کو دی جاچکی ہیں، ممنوعہ فنڈنگ کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، لیکن ایسا لگتا ہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے یہ فیصلہ 6 سال پہلے لکھا گیا تھا۔ الیکشن کمیشن تحریک انصاف کی تفصیل اپنی ویب سائٹ پرلگا دیں عوام فیصلہ کر لے گی، ساتھ ساتھ پی پی اور ن لیگ کی تفصیلات بھی ویب سائٹ پ لگائے۔

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے اختیار سے تجاوز کرکے فیصلہ دیا کہ عمران خان کا بیان حلفی جھوٹا ہے۔ پارٹی چیئرمین نے بیان حلفی نہیں بلکہ سرٹیفکیٹ دینا ہوتا ہے۔ بیان حلفی کا کہہ کر سب سے خطرناک سازش کرنے کی کوشش کی گئی۔ الیکشن کمیشن نے اپنے مینڈیٹ سے بڑھ کر بہت سارے فیصلے کیے۔ الیکشن کمیشن کا فیصلہ سپریم کورٹ کے 2017 کی ججمنٹ کی خلاف ورزی ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے بھی کہا کہ تمام سیاسی پارٹیوں کی جانچ ساتھ کریں۔ الیکشن کمیشن کے فیصلے کو کل یا پرسوں اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ 2 سال پہلے بلاول بھٹو نے کہا تھا کہ نوازشریف نے اسامہ سے بینظیر کی حکومت گرانے کیلئے پیسہ لیا تھا۔ یہ موجودہ وزیر خارجہ کا اپنے وزیراعظم کے لیے بیان ہے۔

اسد عمر نے کہا کہ عمران خان کی سیاست کو نہ پہلے خطرہ تھا نہ آئندہ خطرہ ہے۔ کسی کو خطرہ اگر ہے تو اس بوسیدہ سیاسی نظام کو ہے۔ عمران خان اور پاکستانی عوام نے مل کر اس فرسودہ نظام کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔ لوگوں کو عمران خان پر اعتماد ہے انہیں پتا ہے ہمارا پیسے کا غلط استعمال نہیں ہوگا۔ انہوں نے شوکت خانم بنایا، نمل یونیورسٹی بنائی اس لیے لوگوں کو ان پر بھروسہ ہے۔ عوام کی طاقت عمران خان کے ساتھ ہے۔

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ اس وقت پاکستان کی سیاست تاریخی جدوجہد سے گزر رہی ہے۔ پاکستان کی چند خاندان حرام کے پیسوں سے اپنی پارٹیاں چلاتے ہیں۔ اسمبلیاں بننے کے بعد بھی لوٹے خریدنے کیلئے حرام کا یسہ استعمال کیا جاتا ہے۔ آج بھی بند کمروں میں بیٹھ کر ڈیلز کی جاتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اب اس پاکستان میں ایک نیا سیاسی لیڈر آگیا ہے۔ جو کہتا ہے کہ میں نے صرف عوام کیلئے سیاست کرنی ہے۔ پاکستان کی عوام نےفیصلہ کیا کہ مستقبل کے فیصلے بند کمروں میں نہیں ہونگے۔ اب پورا نظام ہل گیا ہے کہ پی ٹی آئی کا مقابلہ کیسے کیا جائے۔ انہیں سمجھ نہیں آرہی کہ عوامی طاقت کا مقابلہ کیسے کیا جائے۔ الیکشن کمیشن کے فیصلے میں کئی سالوں سے چلنے والے ڈرامے کی نئی قسط پیش کی گئی۔

Comments

- Advertisement -