پیر, دسمبر 9, 2024
اشتہار

نواز شریف کو اس وقت اڈیالہ جیل میں ہی ہونا چاہئے، اسد عمر

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ عوام کو نواز شریف کے بیانیے کو سنجیدہ نہیں لینا چاہئے، میاں صاحب کو اس وقت اڈیالہ جیل میں ہی ہونا چاہئے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’پاور پلے‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا، اسد عمر نے کہا کہ نواز شریف کا پورا بیانیہ جھوٹ پر مبنی ہے اس لئے خود بھی بھول جاتے ہیں، نواز شریف کا بیانیہ ہے فیصلے کہیں اور لکھے جارہے ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ اصغر خان کیس میں پیسے دینے اور لینے والوں کے خلاف کارروائی ہونی چاہئے، مریم نواز کو بھی مطالبہ کرنا چاہئے اصغر خان کیس میں دستاویزات پیش کی جائیں، اصغر خان کیس منطقی انجام تک پہنچنا چاہئے، معلوم ہونا چاہئے کیس میں نواز شریف کا کردار کیا تھا۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ نواز شریف ووٹ کو عزت دو کے بیانیے کی بات کرتے ہیں، وہ اس وقت اپنے سائے سے ہی لڑ رہے ہیں، ان دیکھی قوتیں نواز شریف کا ماضی ہیں جس سے وہ نکل نہیں پا رہے ہیں۔

اسد عمر نے کہا کہ چوہدری نثار کو چاہئے کھل کر سامنے آئیں، چوہدری نثار سے کہنا چاہتا ہوں اشاروں سے کام نہیں چلے گا، ان کو کھڑے ہوکر پوزیشن لینا ہوگی، بیرونی دباؤ جب پاکستان پر بڑھ رہا تھا چوہدری نثار اس وقت کہاں تھے۔

انہوں نے کہا کہ مفتاح اسماعیل کہہ رہے ہیں پاکستان تباہی کی طرف جارہا ہے تو بتائیں کیوں؟ سب کا موقف یہی ہے کہ پاکستان اس وقت مشکل دور میں کھڑا ہے، کل پرسوں اور وقت آنے پر بتاؤں گا اس موقف کا وقت اب ختم ہوچکا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ قانون میں ترمیم مسلم لیگ ن نے کی تھیں کسی اور نے نہیں۔ کیپٹن (ر) صفدر نے دو دن اسمبلی میں آکر اشتعال انگیز تقاریر کی تھیں، قوم کے ساتھ مذاق کیا جارہا ہے کسے بیوقوف بنانے کی کوشش ہورہی ہے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں