اتوار, فروری 16, 2025
اشتہار

’حیدرآباد سکھر موٹر وے منصوبہ عمران خان حکومت میں منظور ہوچکا تھا‘

اشتہار

حیرت انگیز

پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ حیدرآباد سکھر موٹر وے منصوبہ عمران خان حکومت میں حتمی طور پر منظور ہوچکا تھا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے آج حیدرآباد موٹر وے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا ہے جس پر پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکریٹری جنرل اسد عمر نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

اسد عمر نے اپنے ٹوئٹ میں سندھ کے عوام کو حیدرآباد سکھر موٹر وے مبارک کا پیغام دیتے ہوئے لکھا ہے کہ یہ منصوبہ عمران خان کے دور حکومت میں حتمی طور پر منظور ہو چکا تھا۔

پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ اس منصوبے کی منظوری 8 ماہ قبل ہی ہوچکی تھی جب کہ کنٹریکٹرز بھی پہلے منتخب ہوچکا تھا۔ امپورٹڈ حکومت 8 ماہ برباد کرنے کے بعد اب اس منصوبے پر کام شروع کر رہی ہے۔

 

واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے آج سکھر میں حیدرآباد تا سکھر موٹر وے کا سنگ بنیاد رکھا۔ تقریب میں وفاقی وزرا سمیت وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ بھی موجود تھے۔

ترجمان این ایچ اے نے تقریب میں بتایا کہ 306 کلومیٹر طویل حیدرآباد سکھر موٹر وے ایم 6 کو 30 ماہ میں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کی بنیاد پر تعمیر کرکے مکمل کیا جائے گا۔ اس منصوبے پر 307 ارب روپے سے زائد لاگت آئے گی۔ اس میں 15 انٹر چینج، دریائے سندھ پر ایک بڑا پل، 19 انڈر پاس،6 فلائی اوورز تعمیر ہوں گے۔

این ایچ اے کے مطابق موٹر وے پر دونوں اطراف ہر 50 کلومیٹر فاصلے پر 10 سروس ایریاز تعمیر ہوں گے۔ موٹر وے سکھر سے خیرپور، نوشہروفیروز، بینظیر آباد، مٹیاری، جامشورو سے گزرتا ہوا حیدرآباد جائے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں