site
stats
پاکستان

بے نظیر قتل کیس فیصلہ: بلاول، بختاور اور آصفہ کے تحفظات

لاہور: پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بے نظیربھٹو قتل کیس کا فیصلہ مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ عدالتی فیصلہ مایوس کن اور ناقابلِ قبول ہے، دہشت گردوں کو رہا کرنا نہ صرف ناجائز ہے بلکہ خطرناک بھی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے رائے کا اظہار کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ بے نظیر قتل کیس کا فیصلہ مایوس کن اور ناقابلِ قبول ہے، ہم اس فیصلے کو مسترد کرتے ہیں، پاکستان پیپلزپارٹی تمام قانونی پہلوؤں کا جائزہ لے رہی ہے۔

دوسری جانب آصفہ اور بختاور بھٹو نے بھی عدالتی فیصلے پر تحفظات کا اظہار کیا اور سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر بے نظیر بھٹو قتل کیس کے فیصلے پر  اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے بختاور بھٹو نے کہا کہ والدہ کو قتل ہوئے دس سال کا عرصہ بیت گیا آج بھی ہم انصاف کے منتظر ہیں۔

آصفہ بھٹو نے کہا کہ بے نظیر قتل کیس میں سہولت کاروں کو سزا ہوئی حقیقی قاتل آج بھی آزاد ہیں، مشرف سے اس جرم کا جوب نہ مانگا گیا تو انصاف نہیں ہوگا، ساتھ ہی انہوں نے مشرف کو گرفتار کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔

& police men arrested but actual terrorists acquitted #Shame https://t.co/b4FXYS64Lz

پڑھیں: بے نظیر بھٹو قتل کیس: پرویز مشرف اشتہاری قرار، تمام جائیداد ضبط کرنے کا حکم

یاد رہے کہ  راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں بے نظیر قتل کیس کی سماعت گزشتہ 9 برس سے جاری تھی جس کا آج تفصیلی فیصلہ سنایا گیا،  عدالت نے دو افراد کو جرم کی سزا سنائی جبکہ سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشروف کو مفرور قرار دیتے ہوئے اُن کی جائیداد ضبط کرنے کا حکم بھی جاری کیا۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top