The news is by your side.

کراچی کی ترقی کیلیے پیپلز پارٹی کو ووٹ دیں، آصفہ بھٹو

کراچی: سابق صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی آصفہ بھٹو نے کراچی میں کل ہونے والے بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے عوام کے لیے اہم پیغام جاری کر دیا۔

آصفہ بھٹو نے اپنے پیغام میں کراچی کے شہریوں کو پیپلز پارٹی کو ووٹ دینے کی اپیل کر دی۔ انہوں نے کہا کہ کل 15 جنوری کو بلدیاتی انتخابات ہو رہے ہیں، پیپلز پارٹی واحد جماعت ہے جو انسانی حقوق اور برابری پر یقین رکھتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کراچی ہم سب کا شہر ہے اور اس کی ترقی کے لیے کل تیر کے نشان پر ووٹ دے کر پیپلز پارٹی کو کامیاب کریں۔

Comments

یہ بھی پڑھیں