ائیرپورٹس سکیورٹی فورس (اے ایس ایف) نے لاہور اور کوئٹہ کے ایئر پورٹ پر دو مختلف کارروائیوں میں مسافروں سے منشیات برآمد کرلی۔
ترجمان اے ایس ایف کے مطابق دو مختلف کارروائیوں میں 10 کلو گرام آئس ہیروئن برآمد ہوئی۔ لاہور ایئر پورٹ پر مسافر شیرباز سے 5.16 کلو گرام جبکہ کوئٹہ ائیر پورٹ پر باسط علی سے 5 کلو گرام آئس ہیروئن برآمد ہوئی ہے۔
2 جون کو اے ایس ایف نے اسلام آباد انٹر نیشنل ایئر پورٹ پر بھاری مقدار میں منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ملزم کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا تھا۔
- Advertisement -
اسملگلنگ کے الزام میں مسافر کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔ بحرین جانے والے ملزم سے 3.054 کلو گرام آئس ہیروئن برآمد ہوئی تھی۔