The news is by your side.

Advertisement

اسلام آباد ایئرپورٹ پراے ایس ایف کی کارروائی، 1 کلو آئس ہیروئن برآمد

اسلام آباد: نیو اسلام آباد ایئرپورٹ پر اے ایس ایف نے بیرون ملک منشیات اسمگلنگ کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق نیواسلام آباد ایئرپورٹ پر اے ایس ایف نے غیرملکی ایئرلائن کی پرواز کے ذریعے دوحا جانے والے مسافر کے سامان سے 1 کلو آئس ہیروئن برآمد کرلی۔

اے ایس ایف کے مطابق ملزم اشتیاق کو گرفتار کرلیا گیا، ملزم کا تعلق میانوالی سے ہے، ہیروئین کپڑوں میں چھپا رکھی تھی۔ ایئرپورٹ سیکیورٹی فورسز کے مطابق ملزم کو گرفتار کرکے اے این ایف کے حوالے کردیا گیا۔

اسلام آباد ایئرپورٹ پراے این ایف کی کارروائی‘ 2 افراد گرفتار

یاد رہے کہ 24 مئی کو اسلام آباد ایئرپورٹ پراینٹی نارکوٹکس فورس نے مسافر کے قبضے سے1 کلو سے زائد آئس ہیروئن برآمد کی تھی۔

اے این ایف حکام کے مطابق ملزم چائے کے پیکٹ میں آئس ہیروئن چھپا کراسمگل کرنا چاہتا تھا، ملزم ثاقب کے ہمراہ خاتون جمیل اختربھی سفرکرنا چاہتی تھی۔

واضح رہے کہ 24 مارچ کو اسلام آباد ایئرپورٹ پر اے این ایف نے کارروائی کرتے ہوئے خاتون کو گرفتار کرکے کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد کی تھی۔

اے این ایف حکام کے مطابق برطانوی شہریت یافتہ خاتون کوثریونس سے 13کروڑ روپے مالیت کی منشیات برآمد ہوئی، خاتون نے 3 مختلف بیگزمیں 13 کلو ہیروئن چھپائی تھی۔

Comments

یہ بھی پڑھیں