ہفتہ, جنوری 25, 2025
اشتہار

’مشرف کی طرح نوازشریف کو بھی گھر بھیجیں گے‘

اشتہار

حیرت انگیز

جھنگ: سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پنجاب فتح کرکے ملک کو شریفوں سے نجات دلائیں گے، میاں صاحب کو مشرف کی طرح بھیج کر اپنی حکومت بنائیں گے، پیچھے لگ گیا دیکھئے اب آپ کے خلاف کیا کرتا ہوں۔

جھنگ میں پیپلزپارٹی کے جلسہ عام میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے آصف زرداری نے کہا کہ فیصل صالح حیات کو پارٹی میں واپسی پر مبارک باد پیش کرتا ہوں اور اُن سے گزارش ہے وہ پارٹی کی وائس چیئرمین شپ قبول کریں۔

انہوں نے کہا کہ ہم اس بار پنجاب فتح کرنے کے لیے نکلے ہیں تاکہ ملک کو شریفوں سے نجات دلواسکیں، ہم ملک کو ترقی کی راہ پر لے جانے کا ہنر جانتے ہیں جبکہ مسلم لیگ نے ملک کو پیچھے دھکیلا، میاں صاحب کے خلاف حتمی تحریک منطقی انجام تک پہنچے گی۔

- Advertisement -

پڑھیں: میاں صاحب تھوڑی سی شرم اورحیا ہے تو استعفیٰ دیں، بلاول بھٹو

سابق صدر نے کہا کہ ہم نے جیسے پرویزمشرف کو وزیر اعظم ہاؤس سے باہر نکالا ویسے ہی نوازشریف کو بھی نکالیں گے، میاں صاحب گھر نہیں کسی اور کے گھر جائیں گے کیونکہ ہم جانتے ہیں کہ نوازشریف کتنے بہادر ہیں۔

آصف زرداری نے کہا کہ میاں صاحب کے رونے کی آوازیں سندھ تک آرہی ہیں، نوازشریف چاہیے مدینہ جائیں یا پھر لانڈھی جیل اُن کو کھانے پہچانے کے لیے تیار ہوں کیونکہ میاں صاحب پائے اور سرکاری روٹیاں توڑنے کے سوا کچھ نہیں کرسکتے۔

نوازشریف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے پیپلزپارٹی کے سابق صدر نے مزید کہا کہ  میاں صاحب آپ کو نکالنے تک ہم آپ کے پیچھے لگے رہیں گے، آپ کے خلاف یہ میرا پہلا جلسہ ہے،یہ تو ابتدا عشق ہے، دیکھئے گا میں آپ کے خلاف کیا کرتا ہوں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں