ہفتہ, مئی 16, 2026
اشتہار

آشا بھوسلے دل کا دورہ پڑنے پر اسپتال منتقل، حالت نازک

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت کی معروف گلوکارہ آشا بھوسلے کو دل کا دورہ پڑنے پر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

لیجنڈری پلے بیک سنگر آشا بھوسلے کو 92 برس کی عمر میں دل کا دورہ پڑنے پر بریچ کینڈی اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں وہ انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں زیر علاج ہیں۔

آشا بھوسلے بھارتی موسیقی کی تاریخ کی سب سے مشہور آوازوں میں سے ایک ہیں۔

ان کے اسپتال منتقل ہونے کی خبر پر مداحوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے، وہ آٹھ دہائیوں سے بالی ووڈ کے لیے لاتعداد گانے گنگنا چکی ہیں۔

یہ پڑھیں: رنویر اور عالیہ کے گانے ’واٹ جھمکا‘ پر آشا بھوسلے برس پڑیں

ہفتے کی شام کو انہیں دل کا دورہ پڑنے پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹر نے انہیں انتہائی نگہداشت یونٹ میں رکھا ہے، اسپتال انتظامیہ کی ان کی حالت نازک ہونے کی تصدیق کی ہے۔

واضح رہے کہ آشا بھوسلے نے 1943 میں صرف 10 سال کی عمر میں موسیقی کے سفر کا آغاز کیا، کلاسیکی موسیقی کی تربیت ان کے والد دینا ناتھ منگیشکر نے دی۔

انہوں نے آٹھ دہائیوں کے دوران 20 مختلف زبانوں میں 12000 سے زائد گانے ریکارڈ کیے ہیں، انہوں نے 1000 سے زائد بالی ووڈ فلموں میں آواز کا جادو جگایا ہے۔

ان کے کیریئر کی کامیابیوں میں سات فلم فیئر ایوارڈز اور متعدد قومی اعزازات شامل ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں