ہفتہ, مارچ 22, 2025
اشتہار

ایشزسیریز: آسٹریلیا نےدوسرے ٹیسٹ میں4 وکٹوں پر209 رنزبنالیے

اشتہار

حیرت انگیز

ایڈیلیڈ: ایشز سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں عثمان خواجہ کی شاندار بیٹنگ کی بدولت 4 وکٹوں کے نقصان پر 209 رنز بنالیے۔

تفصیلات کے مطابق ایڈیلیڈ میں کھیلے جانے والے ایشز سیریز کی تاریخ کے پہلے ڈے اینڈ نائٹ میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر آسٹریلیا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

آسٹریلیا کی جانب سے بینکروفٹ اور ڈیوڈ وارنرنے اننگز کا آغاز کیا اور 33 کے اسکور پر بینکروفٹ 10 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

ڈیوڈ وارنر نے دوسری وکٹ پرعثمان خواجہ کے ساتھ مل کر اسکور کو 86 رنز تک پہنچایا لیکن وہ 47 رنز بنا کر کرس ووکس کا شکار بنے۔

عثمان خواجہ نے کپتان اسٹیو اسمتھ کے ساتھ تیسری وکٹ پر 53 رنز جوڑے اور 53 کے ہی انفرادی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے جبکہ آسٹریلوی کپتان اسٹیو اسمتھ 40 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔


ایشزسیریز: آسٹریلیا نےپہلےٹیسٹ میں انگلینڈ کو شکست دے دی


یاد رہے کہ آسٹریلیا نے ایشز سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں مہمان ٹیم انگلینڈ کو 10 وکٹوں سے شکست دے کر پانچ میچز پر مشتمل سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کی تھی۔

واضح رہے کہ انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان موجودہ ایشز سیریز میں پانچ ٹیسٹ میچ کھیلے جائیں گے، انگلینڈ کی ٹیم گزشتہ ایشز سیریز کی فاتح رہی تھی۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں