پیر, جنوری 19, 2026
اشتہار

ایشیز: انگلینڈ پہلی اننگز میں 334 رنز پر آل آؤٹ

اشتہار

حیرت انگیز

ایشیز: انگلینڈ کی ٹیم دوسرے ایشیز ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 334 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔

گابا میں دوسرے روز کھیل کا آغاز ہوا تو انگلینڈ کے بلے باز اپنے گزشتہ روز کے ٹوٹل میں صرف 9 رنز مزید جوڑ سکے۔

جوفرا آرچر 38 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے، مارنس لبوشین نے ان کا کیچ پکڑا۔ جو روٹ 138 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔

آسٹریلیا کی جانب سے مچل اسٹارک نے 6 جبکہ مائیکل نیسر، برینڈن ڈوگٹ اور اسکاٹ بولینڈ نے ایک ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔

کھیل کے پہلے روز جب انگلینڈ نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا تو ایک مرتبہ پھر پہلے ہی اوور میں وکٹ گنوادی تھی، جب 5 کے مجموعی اسکور پر بین ڈکٹ گولڈن ڈک پر آؤٹ ہوگئے تھے جبکہ اولی پوپ بھی تیسرے ہی اوور میں بغیر کوئی چلتے بنے تھے۔

بعد ازاں زیک کرولی نے جو روٹ کے ساتھ 117 رنز کی شراکت قائم کی۔ کرولی 76 رنز بناکر مائیکل نیسر کا شکار بن گئے تھے۔

ہیری بروک 176 کے مجموعی اسکور پر 31 رنز بناکر مچل اسٹارک کی گیند پر آؤٹ ہوئے، یہ ان کی ٹیسٹ کرکٹ میں 415ویں وکٹ تھی جس سے انہوں نے وسیم اکرم کا ریکارڈ بھی توڑ دیا تھا۔

مچل اسٹارک نے وسیم اکرم کا ریکارڈ توڑنے پر کیا کہا؟

کپتان بین اسٹوکس 19، جیمی اسمتھ صفر، ول جیکس 19، گس ایٹکنسن 4 اور برائیڈن کارس بغیر کوئی رن بنائے پویلین روانہ ہوئے۔

پہلے روز کے کھیل کے اختتام پر انگلینڈ نے 9 وکٹ پر 325 رنز بنائے تھے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں