جمعرات, اگست 13, 2026
اشتہار

ایشیز میں کثرت سے مےنوشی کے بعد انگلش کرکٹرز پر کرفیو لگانے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

ایشیز میں کثرت سے مےنوشی کے بعد انگلش کرکٹرز پر کرفیو لگانے کا فیصلہ کرلیا گیا، ورلڈکپ کے دوران پلیئرز کو سخت نگرانی میں رکھا جائیگا۔

برطانوی میڈیا نے بتایا کہ انگلش کرکٹرز کی آسٹریلیا میں بہت زیادہ مے نوشی کی خبریں سامنے آنے بعد سخت فیصلہ کیا گیا ہے، سری لنکا میں وائٹ بال سیریز اور ورلڈکپ کے دوران کرکٹرز کےلیے سخت کرفیو لگایا جائےگا۔

انگلش میڈیا نے بتایا کہ ایشیز سے پہلے وائٹ بال کپتان ہیری بروک نے نائٹ کلب میں مےنوشی کے بعد جھگڑا کیا، بین ڈکٹ آسٹریلیا کے تفریحی مقام پر مدہوش ہوکرراستہ بھول گئے تھے۔

برطانوی میڈیا نے بتایا کہ انگلینڈ کی ایشیز میں 1-4 سے ناکامی کے بعد انگلش بورڈ نے سخت اقدامات کرنے کی تیاری کرلی ہے۔

میڈیا رپورٹس میں مزید بتایا گیا ہے کہ ای سی بی کے سخت اقدامات کی وجہ سے انگلینڈ کے سابق کیوی کرکٹر اور ہیڈ کوچ انگلش کرکٹ ٹیم برینڈن میک کلم کا عہدہ چھوڑنے کا امکان ہے۔

ایشیز سیریز میں بدترین شکست، جیفری بائیکاٹ کے صبر کا پیمانہ لبریز

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں