اتوار, اگست 9, 2026
اشتہار

ایشیز سیریز میں انگلینڈ ٹیم کی شکست کی وجہ شراب بنی؟

اشتہار

حیرت انگیز

آسٹریلیا (24 دسمبر 2025): رواں ایشیز کے ابتدائی تینوں میچز جیت کر آسٹریلیا سیریز جیت چکی ہے انگلش ٹیم کی بدترین ہار کو شراب نوشی سے جوڑا جا رہا ہے۔

آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان روایتی ایشیز سیریز جاری ہے۔ پانچ میچوں پر مشتمل اس سیریز کے ابتدائی تین میچز جیت کر میزبان آسٹریلیا فتح اپنے نام کر چکی ہے۔

انگلش ٹیم کی بدترین کارکردگی پر سابق کھلاڑی نالاں اور شدید تنقید کر رہے ہیں اور اب ان پے در پے شکستوں کو شراب نوشی سے جوڑا جا رہا ہے۔

حال ہی میں بین ڈکٹ سمیت کئی کھلاڑیوں کی ایسی ویڈیوز منظر عام پر آئیں، جس میں وہ نشے میں دھت دکھائی دے رہے ہیں۔ انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کے ایم ڈی نے اس واقعہ کی تحقیقات کی یقین دہانی کرا دی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایڈیلیڈ میں کھیلے گئے تیسرے ٹیسٹ میچ سے قبل انگلینڈ ٹیم کے کھلاڑیوں نے کوئنز لینڈ میں چھٹیاں منائیں۔ اس دوران وہ تفریحی ساحلی مقام نوسا میں قیام پذیر رہے اور وہاں انہوں نے حد سے زیادہ شراب نوشی کی۔

اس حوالے سے کئی ویڈیوز بھی سامنے آئیں، جس پر انگلش ٹیم کے ایم ڈی راب نے کہا کہ اگر کرکٹرز نے حد سے زائد شراب نوشی کی ہے تو ان کے خلاف ایکشن لیا جائے گا۔ لیکن اس سے قبل واقعے کی تحقیقات کرائی جائیں گی۔

راب  نے کہا کہ انٹرنیشنل کرکٹ ٹیم کے زیادہ الکحل پینے کی کسی طور پر توقع نہیں کی جا سکتی، انگلینڈ کے کھلاڑی بڑا اچھا رویہ رکھتے ہیں اور میں نے چھٹیوں کے دوران بھی ایسے ہی رویے کا سنا ہے۔

ڈیبیو میچ: ’’پہلا اوور، وہ بھی میڈن اور 5 وکٹیں‘‘، حیران کن عالمی ریکارڈ کس نے بنایا؟

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں