سڈنی (8 جنوری 2026): کرکٹ میں ریکارڈ بناتے اور توڑتے کھلاڑی ہیں لیکن آج ایشیز سیریز کا 80 سالہ ریکارڈ توڑنے والا کوئی کھلاڑی نہیں ہے۔
سڈنی میں کھیلے گئے ایشیز سیریز کے پانچویں ٹیسٹ میں میزبان آسٹریلیا نے فتح حاصل کر کے ایشیز سیریز بھی اپنے نام کر لی۔ اس میچ میں کئی کرکٹرز نے پرانے ریکارڈز توڑ کر نئے ریکارڈ بنائے، مگر آخری روز یعنی آج ایسا 80 سالہ ریکارڈ بھی ٹوٹا، جس کو کسی کرکٹرز نے نہیں توڑا۔
کرکٹ آسٹریلیا نے سڈنی ٹیسٹ کے اختتام پر پانچویں میچ کو دیکھنے کے لیے اسٹیڈیم آنے والے شائقین کرکٹ کی تعداد کے اعداد وشمار جاری کیے ہیں۔
اس کے مطابق سڈنی ٹیسٹ کے پانچوں دن شائقین کرکٹ کی مجموعی تعداد ریکارڈ 2 لاکھ 11 ہزار 32 رہی۔
One final bit of history to end a remarkable Ashes series #Ashes pic.twitter.com/x4ZNWmMh6l
— Cricket Australia (@CricketAus) January 8, 2026
اس سے قبل کسی بھی ایشیز سیریز میں شائقین کی گراؤنڈ میں زیادہ سے زیادہ آمد کی تعداد ایک لاکھ 95 ہزار 253 تھی، جو 47-1946 کی ایشیز سیریز کے دوران ایک میچ میں ریکارڈ کی گئی تھی۔
عثمان خواجہ کا گراؤنڈ میں سجدہ شکر ادا کر کے کرکٹ کو الوداع


