تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

آئی سی سی نے 2 کھلاڑیوں پر پابندی عائد کردی

دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے یو اے ای کے 2 کھلاڑیوں پر پابندی عائد کردی۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق آئی سی سی نے متحدہ عرب امارات کے 2 کرکٹرز کو اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی پر معطل کردیا۔

معطل ہونے والے کھلاڑیوں میں یو اے ای کے اشفاق احمد اور عامر حیات شامل ہیں، دونوں کھلاڑی آئی سی سی اینٹی کرپشن کوڈ کی پانچ شقوں کی خلاف ورزی کے مرتکب پائے گئے۔

رپورٹ کے مطابق دونوں کھلاڑیوں کو اپنا موقف جمع کروانے کے لیے 13 ستمبر تک کا وقت ہے۔

واضح رہے کہ یو اے ای کرکٹ بورڈ نے گزشتہ سال اکتوبر میں ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کوالیفائر کے دوران اشفاق احمد کو معطل کردیا تھا۔

مزید پڑھیں: اسپاٹ فکسنگ کا الزام، آئی سی سی نے دو کرکٹرز پر تاحیات پابندی لگادی

یاد رہے کہ گزشتہ سال آئی سی سی نے ہانک کانگ کے دو کھلاڑیوں عرفان احمد اور ندیم احمد پرتاحیات پابندی عائد کی تھی جبکہ حسیب احمد کو پانچ سال کے لیے معطل کیا گیا تھا۔

آئی سی سی کا کہنا تھا کہ تینوں کرکٹرز دوسال کے دوران میچ فکسنگ میں ملوث رہے، عرفان احمد آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کی 9 شقوں کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے جبکہ ندیم احمد نے تین شقوں کی خلاف ورزی کی۔

اینٹی کرپشن ٹریبونل نے حسیب احمد کو کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر 5 سال کیلئے معطل کیا تھا۔

Comments

- Advertisement -