کراچی: سندھ کی اہم سیاسی شخصیت کے قریبی ساتھی اور معروف بزنس گروپ سے تعلق رکھنے والے اشفاق لغاری پراسرار طور پر لاپتہ ہوگئے۔
نمائندہ اے آر وائی شاہ نواز شاہ کے مطابق اشفاق لغاری کل شام ساڑھے سات بجے اپنی رہائش گاہ سے نکلے اور اُن کا 9 بجے اپنی بیٹی سے رابطہ ہوا جبکہ چالیس منٹ بعد اُن کا نمبر بند ہوگیا۔
اشفاق لغاری کی گاڑی سہراب گوٹھ پر واقع مکہ ہوٹل کے قریب لاوارث حالت میں ملی، گاڑی کے شیشے کھلے ہوئے تھے جبکہ چابی بھی گاڑی میں لگی ہوئی تھی۔
موبائل فون بند ہونے اور گاڑی برآمد ہونے کے بعد اہل خانہ نے پولیس کو اطلاع دے کر رپورٹ درج کروادی، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اے وی سی سی نے گاڑی کی تلاش اور واقعے کی تفتیش شروع کردی۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ تحقیقات کے بعد ابتدائی رپورٹ جاری کی جائے گی تاہم ہائی وے پر موجود تمام چیک پوسٹوں کو اطلاع دے دی گئی ہے۔