تازہ ترین

بہادر کشمیری رہنما اشفاق مجید وانی کی شہادت کو 33 سال مکمل

سری نگر : بہادرکشمیری رہنما اشفاق مجید وانی کی شہادت کو 33سال مکمل ہوگئے ، اشفاق مجید وانی نے1990 میں رمضان المبارک کے تیسرےروزے میں جام شہادت نوش کیا۔

تفصیلات کے مطابق بہادرکشمیری رہنما اشفاق مجید وانی کی شہادت کو 33سال مکمل ہوگئے، اشفاق مجیدوانی سےلےکربرہان وانی تک وادی میں تحریکِ آزادی کی تاریخ خون سے لکھی جا رہی ہے۔

اشفاق مجید وانی 5ستمبر1966کوسرائےبالا سرینگر میں پیدا ہوئے، وہ فٹبال، ٹیبل ٹینس اورمیراتھون کےبہترین کھلاڑی تھے ، انھوں نے 1985میں بین الریاستی میراتھون ٹورنامنٹ میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔

اشفاق مجید وانی سال 1984 میں معروف کشمیری رہنما مقبول بٹ کی شہادت سے بے حدمتاثر ہوئے ، جس کے بعد 23 مارچ 1987 کو بھارتی فوج نےاشفاق مجید اور سیکڑوں کارکنوں کوگرفتار کرلیا۔

بھارتی ہتھکنڈوں کےجواب میں اشفاق مجیدوانی نےجموں وکشمیرلبریشن فرنٹ میں شمولیت اختیارکی اور تحریک آزادی کےسرگرم رکن بن گئے۔

اشفاق وانی کی3سالہ جدوجہدنےوادی کشمیرمیں تحریکِ آزادی کی نئی روح پھونک دی، ان کی قیادت میں ہزاروں نوجوان تحریکِ آزادی کشمیرمیں شامل ہوئے، بھارتی سرکاری ذرائع کےمطابق10ہزارسےزائدکشمیری نوجوان تحریک آزادی کشمیرمیں شامل ہوئے۔

30 مارچ 1990 کو 23سال کی عمرمیں بھارتی فوج سے مقابلے میں سرینگرمیں جام شہادت نوش کیا ، اشفاق مجید وانی نے1990 میں رمضان المبارک کے تیسرےروزے میں جام شہادت نوش کیا۔

اُن کی ڈائری کےمطابق ماہِ رمضان میں روزےکی حالت میں شہادت اُن کی دلی خواہش تھی ، اشفاق مجیدوانی کی شہادت پروادی بھرمیں پر تشددہنگامےپھوٹ پڑے تھے۔

Comments

- Advertisement -