لاہور : احتساب عدالت نے آشیانہ ہاؤسنگ ریفرنس میں شہبازشریف کی بریت کا تحریری فیصلہ جاری کردیا، جس میں کہا کہ ملزمان کیخلاف شواہد ناکافی ہیں ریفرنس میں سزا کاامکان نہیں۔
تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت لاہور نے آشیانہ ہاؤسنگ ریفرنس میں شہبازشریف اور دیگر کی بریت کا تحریری فیصلہ جاری کردیا۔
احتساب عدالت نےانسٹھ صفحات پرمشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا، جس میں لکھا کہ ریفرنس میں احد چیمہ،فواد حسن فواد اور دیگر کو بھی بری کیاجاچکاہے،، سپلیمنٹری چالان ، گواہوں کے بیانات کی روشنی میں ملزمان پر الزامات مشکوک ہو گئے۔
فیصلے میں کہا گیا کہ بقایا گواہوں کی شہادتیں ریکارڈ کر لی جائیں تو بھی جرم ثابت ہونے کا امکان نہیں، تمام ملزمان کو بری کر کے ان کے ضمانتی مچلکے واپس کیے جاتے ہیں۔
تحریری فیصلے میں کہنا تھا کہ ملزمان کیخلاف شواہد ناکافی ہیں ریفرنس میں سزا کاامکان نہیں ، نیب سپلیمنٹری رپورٹ میں کہا گیا کہ کرپشن کے شواہد نہیں ملے، اس لئے شہباز شریف ، فواد حسن فواداوردیگرکی درخواستیں منظور کی جاتی ہیں۔