تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

اے آئی جی آپریشنز اسلام آباد عاشر حمید اپنے کمرے میں مردہ پائے گئے

اسلام آباد :پولیس لائنز میں مقیم ایڈیشنل آئی جی آپریشن عاشر حمید اپنے کمرے میں مردہ حالت میں پائے گئے ہیں،موت کی وجہ معلومنہیں ہو سکی ہے۔

اے آر وائی کے رپورٹر کے مطابق اسلام آباد کے ایڈیشنل آئی جی عاشر حمید اپنے کمرے میں مردہ حالت میں پائے گئے،وہ پولیس لائنز ایریا میں رہا ئش پذیر تھے،اُن کے منہ اور ناک سے کافی خون نکل رہا تھااور وہ ازمین پر اوندھے پڑے ہوئے تھے۔

پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش میں موت کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے، لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے پمز اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، پوسٹ مارٹم کے بعد تحقیقات کا دائرہ آگے بڑھایا جائے گا،پولیس کے مطابق عاشرحمید عارضہ قلب میں مبتلا تھے تا ہم حتمی طور کوئی بھی بات پوسٹ مارٹم آنے کے بعد کی جا سکے گی۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی آئی جی اسلام آباد طارق مسعود جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور اپنی نگرانی میں میت کو پمز اسپتال منتقل کروایا تا ہم انہوں نے میڈیا سے کسی قسم کی کوئی بات نہیں کی۔

Comments

- Advertisement -