تازہ ترین

فیض حمید پر الزامات کی تحقیقات کیلیے انکوائری کمیٹی قائم

اسلام آباد: سابق ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز انٹلیجنس (آئی...

افغانستان سے دراندازی کی کوشش میں 7 دہشتگرد مارے گئے

راولپنڈی: اسپن کئی میں پاک افغان بارڈر سے دراندازی...

‘ سعودی وفد کا دورہ: پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی’

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے...

پاکستان پر سفری پابندیاں برقرار

پولیو وائرس کی موجودگی کے باعث عالمی ادارہ صحت...

نو مئی کے مقدمات کی سماعت کرنے والے جج کیخلاف ریفرنس دائر

راولپنڈی: نو مئی کے مقدمات کی سماعت کرنے والے...

نور مقدم قتل، معروف اداکارہ کا خواتین کو اہم مشورہ

پاکستان کی نامور اداکارہ و ماڈل اشنا شاہ نے خواتین کو رات میں گھر سے باہر نکلنے کے لیے احتیاطی اقدامات اٹھانے پر زور دیا ہے۔

فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام اسٹوری پر اشنا نے ایک پیغام جاری کرتے ہوئے نور مقدم کے قتل کے روز خود کے رات گئے سفر کی کہانی بیان کی

اشنا نے اپنے ٹوئٹ کا اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ اس دن انہوں نے چالیس منٹ کا سفر طے کرنا تھا، نامور اداکارہ کا کہنا تھا اس وقت ان کے پاس ایک ٹیزر گن تھی، جو ان کے پاس ہی تھی، راہ زنی کی واردات کی صورت میں ایک اضافی فون بھی تھا اور اپنے دوستوں کو اپنی لائیو لوکیشن بھی شیئر کی تھی کہیں اگر کچھ برا ہوجائے تو انھیں معلوم ہو کہ وہ کہاں ہیں؟

یہ بھی پڑھیں: نور مقدم قتل کیس میں اہم پیش رفت ، مقدمے میں مزید 4 اہم ترین دفعات شامل

واضح رہے کہ عید کی رات وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے علاقے سیکٹر ایف سیون سے ایک سربریدہ لاش ملی تھی، جسے سابق سفیر شوکت مقدم کی 27 سالہ بیٹی نور مقدم کے نام سے شناخت کیا گیا۔

نور مقدم کے بہیمانہ قتل پر پاکستان میں سول سوسائٹی سمیت متعدد مکتبہ فکر کے افراد سراپا احتجاج ہیں اور گرفتار ملزم کو کڑی سے کڑی سزا دینے کا مطالبہ کررہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر بھی نور مقدم کے قتل کی گونج سنائی دی جارہی ہے اور ٹوئٹر پر "جسٹ فار نور ” کا ٹرینڈ جاری ہے۔

Comments

- Advertisement -