The news is by your side.

Advertisement

معروف بھارتی کرکٹر کا ریٹائرمنٹ کا اعلان

نئی دہلی: بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر اشوک ڈنڈا نے کرکٹ کے تمام فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کولکتہ میں واقع کرکٹ ایسوسی ایشن آف بنگال کے صدر دفتر میں پریس کانفرنس کے دوران اشوک ڈنڈا نے کرکٹ کے تمام فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔

فاسٹ بولر نے کہا کہ ہر کرکٹر کی زندگی میں ایک ایسا وقت آتا ہے جب اسے مشکل فیصلہ کرنا پڑتا ہے، میرے لیے آج وہ وقت آگیا ہے جب میں اپنے پسندیدہ کھیل کو الوداع کہہ رہا ہوں۔

اشوک ڈنڈا نے کہا کہ ریٹائرمنٹ کا فیصلہ آسان نہیں تھا، کرکٹ کو خیرباد اس لیے کہا کہ میری جگہ نوجوان کھلاڑیوں کو موقع مل سکے۔

Is Ashok Dinda Worth Trolling With Ashok Dinda Academy Trolls ?

فاسٹ بولر نے کہا کہ لمبے عرصے تک ریاست مغربی بنگال اور ملک کی نمائندگی کی اس دوران مجھے کئی اتار چڑھاؤ کا سامنا کرنا پڑا، میں اس کے لیے تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جنہوں ںے اچھے اور برے وقت میں ساتھ دیا۔

کرکٹ ایسوسی ایشن آف بنگال کے جنرل سیکریٹری اسنہاسیش گنگولی، صدر ابھیشک ڈالمیا نے ان کی حوصلہ کرتے ہوئے اعزاز سے نوازا۔

اشوک ڈنڈا نے 2009 میں سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوینٹی میچ سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا، انہوں نے 13 ون ڈے اور 9 ٹی ٹوینٹی انٹرنیشل میچز میں بالترتیب 12 اور 17 وکٹیں حاصل کیں۔

Comments

یہ بھی پڑھیں