تازہ ترین

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

‏’اشرف غنی ڈالروں سے بھرا ہیلی کاپٹر لے کر فرار ہوئے‘‏

طالبان کے کابل میں داخل ہوتے ہی ملک سے فرار ہونے والے اشرف غنی ہیلی کاپٹر بھر کر کاریں ‏اور رقم ساتھ لے گئے۔

خبر ایجنسی کے مطابق یہ بات کابل میں روسی سفارتخانے نے اپنے بیان میں کہی ہے۔ سفارتخانے ‏کا کہنا ہے کہ اشرف غنی نے فرار ہوتے ہوئے اتنی کیش رقم ہیلی کاپٹر میں بھری کہ جگہ کم پڑ ‏گئی اور انہیں بقیہ دولت چھوڑنی پڑی۔

سفارتخانے کا کہنا ہے کہ اشرف غنی پیسوں سےبھرے ہیلی کاپٹر میں بھاگے ان کی 4 کاریں نوٹوں ‏سےبھری ہوئی تھیں، اشرف غنی نےنوٹوں سےبھرابیگ لےجانےکی کوشش کی لیکن مزید گنجائش نہ ‏ہونے کہ وجہ سے وہ کامیاب نہ ہو سکے۔

بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ روس اپنا سفارتی مشن بند نہیں کرے گا اور سفارتی سرگرمیاں جاری ‏رکھی جائیں گی، طالبان سے اچھے تعلقات استوار کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

ترجمان ایمبیسی کا کہنا ہے کہ روس موجودہ صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے اور نئے ‏حکمرانوں کو تسلیم کرنے میں کوئی جلد بازی نہیں ہے۔

سابق افغان صدر اشرف غنی اس وقت ازبکستان میں موجود ہیں، انہوں نے مغربی ممالک میں پناہ ‏‏کی درخواست دینے کی کوششیں کیں۔

اشرف غنی کی امریکا سے پناہ حاصل کرنے کی درخواست ترجیح ہے۔

Comments

- Advertisement -