تازہ ترین

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

‏’اشرف غنی پر بھروسہ نہیں تھا، طالبان سربراہ سے ہمیشہ اچھی بات ہوئی‘‏

سابق امریکی صدر ٹرمپ بھی امریکہ کے افغانستان سے انخلا پر تنقید کرنے والوں میں شامل ہو ‏گئے۔

فاکس نیوز کو انٹرویو میں ٹرمپ نے کہا کہ افغانستان میں فوج بھیجنا ملک کی تاریخ کا سب سے ‏غلط فیصلہ تھا۔

انہوں نے کہا کہ جوبائیڈن کو نہیں پتہ صدر کا منصب کتنا اہم ہے جلد بازی میں انخلا کا فیصلہ اور ‏بداتنظامی امریکا کیلئے باعث شرمندگی ہے اتنے سالوں میں امریکا کی اتنی بے عزت نہیں ہوئی ‏جتنی اب ہورہی ہے۔

ٹرمپ نے اشرف غنی کو بدمعاش قرار دیا اور کہا کہ شروع سے اشرف غنی پر بھروسہ نہیں تھا اور ‏نہ ہی وہ پسند تھے البتہ طالبان سربراہ سے ہمیشہ اچھی بات ہوئی۔

دوسری جانب طالبان کی جانب سے امارات اسلامیہ کے اعلان پر ردعمل دیتے ہوئے امریکی صدر ‏نے کہا کہ طالبان ایک وجودی بحران سےگزر رہے ہیں مجھےنہیں لگتاکہ طالبان تبدیل ہوئےہیں۔

انہوں نے کہا کہ طالبان جائزحکومت کےطور پر خود کو تسلیم کرانا چاہتے ہیں طالبان کو فیصلہ ‏کرناہوگا جس سے عالمی برادری انہیں تسلیم کرے۔

امریکی صدر نے کہا کہ 31اگست تک افغانستان سےمکمل انخلا کرنا چاہتے ہیں ہم نےاسامہ کو ‏مارا، افغانستان میں القاعدہ کوختم کیا ہمارےپاس دہشت گردی سےلڑنےکی صلاحیت ہے ہمیں ‏انتہائی سنگین خطرات سے نمٹنے پر توجہ دیناہوگی دنیامیں خواتین کاتحفظ معاشی،سفارتی دباؤ سے ‏حاصل کیاجاسکتا ہے۔

Comments

- Advertisement -